اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی میں گزشتہ شب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ جوان سید ذوالفقار عابدی کی نماز جنازہ جعفریہ امام بارگاہ قصبہ کالونی میں بعد نماز ظہرین مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا صادق جعفری کی زیرِ اقتدا ادا کر دی گئی۔ بعد ازاں شہید ذوالفقار عابدی کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169






